رینالہ خورد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو گرفتار

Published On 30 August,2025 04:04 am

رینالہ خورد: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی رینالہ خورد کے علاقہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو گرفتار کر لیا گیا۔

مسلح ڈاکوؤں نے شہری حمزہ سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی، 15 پر اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر ارسلان اعظم اور انکی ٹیم نے بہادری سے ڈاکوؤں نے کا تعاقب کیا۔

ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش میں گرفتار ڈاکو کی شناخت سمیع اللہ عرف کاکا کے نام سے ہوئی، گرفتار ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی جیسے 15 سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکو کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا اور زخمی ہونے والے ڈاکو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔