بالا کوٹ: (دنیا نیوز) بالاکوٹ کے ناران گٹی داس کے مقام پر نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کردی۔
ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، زخمی پولیس اہلکاروں کو گٹی داس سے بالاکوٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ناران اور دیامر پولیس نے ناکہ بندی کر کے ملزموںں کے خلاف سرچ اپریشن شروع کر دیا۔