کراچی: (دنیا نیوز) گلشن معمار کے افغان کیمپ کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران ڈنڈے اور لاٹھیاں چل گئیں۔
ڈنڈے اور لاٹھیوں کے وار سے پانچ افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 4خواتین اور ایک مرد شامل ہے، زخمیوں میں 20 سالہ امیرین، 40 سالہ رانی، 43 سالہ صنم، 35 سالہ مریم اور 16 سالہ سلمان شامل ہے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔