پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع پشاورمیں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خون ریز واقعہ پشاور کے علاقہ گھڑی قمر دین میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا خواتین کے معاملے پر پیش آیا، لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کے خلاف تھانہ رحمان بابا میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے۔