رحیم یارخان میں پولیس مقابلہ: سنگین وارداتوں میں ملوث زخمی ڈاکو گرفتار

Published On 02 September,2025 03:16 am

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک بین الاضلاعی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر رحیم یارخان پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، مسلح ڈاکو پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے ناکہ توڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزموں کا تعاقب کرتے ہوئے ایک زخمی ڈاکو کو حراست میں لے لیا گیا، زخمی ڈاکو کی شناخت آصف جٹ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ڈاکو مختلف اضلاع میں ڈکیتی، چوری جیسے 27 سنگین مقدمات کا ریکارڈی نکلا۔

پکڑے گئے ڈاکو سے ناجائز اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا، ڈاکو کے دیگر فرار ہونے والے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔