سکھر: (دنیا نیوز) سکھر کے تھانہ بی سیکشن کی حدود ٹی این ٹی موڑ کے قریب پولیس کا دوران گشت ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی ڈاکو سنیچنگ، چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
پکڑے گئے ڈاکوؤں کی شناخت جام خان چاچڑ اور شفیق احمد چاچڑ کے نام سے ہوئی، زخمی ڈاکوؤں کے قبضے سے دو عدد ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی ڈاکوؤں کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔