قصور: 250 روپے کی پرچی فیس نہ دینے پر محنت کش قتل

Published On 03 September,2025 01:30 am

قصور: (دنیا نیوز) 250 روپے کی پرچی فیس نہ دینے پر عدم برداشت نے محنت کش کی جان لے لی۔

بیمار والد کی عیادت کی جلدی میں خلیل احمد نے مصطفیٰ آباد پر ٹول ٹیکس کم دیا، ٹول ٹیکس پر کھڑے اوباش نوجوانوں نے خلیل احمد پر ڈنڈوں سے تشدد کیا، تشدد سے خلیل احمد موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے خلیل احمد کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، خلیل احمد کے بھائی پرویز اقبال نے تھانہ مصطفی آباد پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی۔

مقتول خلیل کا والد بھی زندگی موت کی کشمکش میں ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ ہسپتال میں داخل ہے، والد کو جوان بیٹے کی موت کی بھی خبر تاحال نہ دی گئی۔