اے این ایف نے 109 کلو گرام آئس برآمد کر لی، دو غیرملکیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

Published On 04 September,2025 10:56 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق صائمہ جناح ایونیو کے قریب گاڑی کی تلاشی کے دوران 11.200 کلوگرام آئس برآمد کر کے دو غیرملکیوں سمیت 3 ملزمان کو زیر حراست لے لیا گیا، ملزمان کے انکشاف پر صائمہ جناح ایونیو پر واقع فلیٹ سے آئس میں استعمال ہونے والے کیمیکلز، منشیات چھپانے سے متعلقہ مواد برآمد ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شاہ لطیف کالونی میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر 86.040 کلوگرام آئس پکڑی گئی، اس کے علاوہ کپڑوں میں جذب شدہ 12 کلوگرام آئس بھی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان اے ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 109.24 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، ملزمان سے ایک 9ایم ایم پستول بمعہ میگزین، 13 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔