لاہور: رائیونڈ روڈ پر واسا اہلکار سمیت 3 افراد سیوریج ڈرین میں ڈوب کر جاں بحق

Published On 23 September,2025 01:27 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں رائیونڈ روڈ پر ایک واسا اہلکار سمیت 3 افراد سیوریج ڈرین میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے دوسرے واسا اہلکار کو بچا لیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دو واسا اہلکار سیوریج لائن میں ڈوب گئے تھے، ان کو بچانے کے لئے مزید 2 افراد سیوریج ڈرین میں کود گئے جن کی لاشیں بھی نکال لی گئیں۔