لاہور: 2 موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث پول سے ٹکرا کر جاں بحق

Published On 22 September,2025 05:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے نیو کیمپس کنال روڈ پر تیز رفتاری دو نوجوانوں کی جان لے گئی۔

دو تیز رفتار موٹر بائیک سوار پول میں جا لگے، دونوں بائیک سوار موقع پر دم توڑ گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق موٹرسائیکل سواروں کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں موٹرسائیکل سواروں کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔