وزیراعظم آج مصر کے دورے پر روانہ ہوں گے

Published On 13 October,2025 01:37 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف آج مصر کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف شرم الشیخ میں ہونیوالے امن سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، شرم الشیخ امن اجلاس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہونگے، اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر السیسی بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس یو این جنرل اسمبلی کے موقع پر شروع سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، پاکستان کو مکمل اسرائیلی انخلا اور فلسطینیوں کے تحفظ کی امید ہے۔