لاہور:(دنیا نیوز) لاہوراور پشاور کے مختلف علاقوں میں سموگ نے ایک بار پھر ڈیرے ڈال لے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں اوسط اے کیو آئی 209 ،بیدیاں روڈ میں آئی کیو لیول 507 سے تجاوز کر گیا جب کہ ساندہ روڈ میں 421 ،اقبال ٹاون میں 276 ریکارڈ ہوا۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں سموگ بڑھنے لگی، پشاور میں اوسطاً اے کیو آئی 209 ریکارڈ کیا گیا۔
علاوہ ازیں اباسین یونیورسٹی 264،اشرفیہ کالونی 237،دلہ زاک روڈ 229 ، سمال انڈسٹری حیات آباد 212 جب کہ ورکر ویلفئیر بورڈ آفس میں لگے اے کیو آئی میٹر میں 209 ریکارڈ ہوا۔