لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھرمیں انسداد سموگ آپریشن شروع ہے، ای پی اے پنجاب نے ماہِ ستمبر کی ایکشن رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق 8344 اینٹیں بنانے والے بھٹوں کا معائنہ کیا گیا، 107 سیل، 76 مسمار کر دیئے گئے، 177 ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق دھواں چھوڑنے والے بھٹے ماحولیاتی دشمن ہیں، فوری ایکشن لیا جا رہا ہے، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی میں تیزی، فوگ کینن اور سموگ گنز کی تنصیب مزید اضلاع تک بڑھا دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی آلودگی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4945 یونٹس چیک، 160 سیل، 22 مسمار جبکہ 67 ایف آئی آرز درج کرائی گئیں، ایئر سیف انیشی ایٹو کے تحت صنعتی آلودگی کی نگرانی کے لیے جدید سموگ مانیٹرنگ سسٹم فعال کیا گیا ہے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی میں 7211 مقامات پر معائنہ کے دوران 17 ہزار 495 کلو پلاسٹک ضبط، 2 لاکھ 43 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک بائیکاٹ مہم میں 18 ہزار 975 شہریوں نے شرکت کی ، عوامی آگاہی سکولوں، مارکیٹس اور عوامی مقامات تک بڑھا دی گئی۔
سینئر صوبائی مریم اورنگزیب نے کہا کہ گاڑیوں کے دھوئیں کی جانچ مہم میں 8511 گاڑیاں چیک کی گئیں جن میں 281 ناکام ہوئیں، غیر معیاری گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
فیول کوالٹی ٹیسٹنگ مہم کے دوران 48 پٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران 91 نمونے حاصل کئے گئے جن میں سے 2 غیر معیاری پائے گئے۔
سینئر صوبائی مریم اورنگزیب نے کہا کہ ای پی اے لیبز نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 153 واٹر سیمپلز، 527 وہیکل سموک، 64 سٹیک ایمیشن ٹیسٹ مکمل کیے۔
واٹر کنزرویشن مہم کے تحت 17 سروس سٹیشن سیل، 132 نوٹسز، 7 ری سائیکلرز نصب کئے، فیوجیٹو ڈسٹ کنٹرول پلان کے تحت 60 سائٹس چیک کی گئیں جن میں سے 12 سیل، 11 مسٹ سپرنکلرز نصب کئے گئے۔
سینئر صوبائی مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو سموگ فری بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، سخت قانون اور عوامی تعاون یکجا کیے جا رہے ہیں، صاف فضا، صاف پانی اور صحت مند پنجاب، یہی مریم نواز شریف کا ماحولیاتی ویژن ہے۔
مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں کا ایمیشن ٹیسٹ بروقت کرائیں، کوڑا جلانے سے گریز کریں، درخت لگائیں اور صاف ماحول کے قیام میں حصہ ڈالیں۔