لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ریلوے نے موسم سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا جس پر آج سے عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق نیا ٹائم ٹیبل 16 اکتوبر سے 15 اپریل تک رہے گا، نئے شیڈول میں 9 ٹرینوں کو عارضی سٹاپ ختم کر کے ریگولر سٹاپ دے دیئے گئے ہیں۔
علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کے بجائے ساڑھے 7 بجے روانہ ہوا کرے گی جبکہ عوام ایکسپریس کراچی سے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔
ترجمان ریلوے کا بتانا ہے کہ نارووال پیسنجر ٹرین صبح 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہو گی اور شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہو گی۔