باجوڑ: (دنیا نیوز) باجوڑ کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیکڑوں کلو بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں کسی سول آبادی میں جا کے دھماکے سے اڑانا تھا، سکیورٹی فورسز نے گاڑی کو ویران مقام پر تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز یا عوام کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ بارود افغانستان سے پاکستان سمگلنگ کے مال کے ساتھ لایا جاتا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے تک عوام اور افواجِ پاکستان ملک کے دفاع کے لیے یونہی ڈٹی رہیں گی۔