اٹک: (دنیا نیوز) دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم سے باپ دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگیا جبکہ اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔
افسوسناک حادثہ ہٹیاں روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنیوالی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار باپ، بیٹا اور بیٹی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔