پشین میں ٹریکٹر الٹنے سے 3افراد جاں بحق، 25زخمی

Published On 12 October,2025 09:49 pm

پشین: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع پشین میں ٹریکٹر حادثے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ کراتو کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہو کر الٹ گیا جس پر سوار 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 25 زخمی ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں جہنوں نے مرنے والے افراد اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا۔

لیویز ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت افراد قلعہ عبداللہ سے برشور جارہے تھے۔