قصور: (دنیا نیوز) دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ چونیاں میں نظام پورہ کے قریب پیش آیا جہاں دو تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ماں بیٹا سڑک پر گرگئے جنہیں پیچھے سے آنیوالے ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے موٹرسائیکلوں میں تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا۔