لاڑکانہ : دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

Published On 10 October,2025 10:56 pm

لاڑکانہ: ( دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بیڑو چانڈیو کے قریب مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکلوں ٹکرانے سے پیش آیا، جس سے 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ذرائع نے بتا یا کہ حادثے میں ایک 22 سالہ شخص بھی زخمی ہوا، ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے افراد کی لاشیں اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمی کا علاج معالجہ جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔