سندھ کابینہ نے گندم اجرا پالیسی 26-2025 کی منظوری دے دی

Published On 07 October,2025 01:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

سندھ کابینہ نے گندم اجرا پالیسی 26-2025 کی منظوری دے دی، گندم اجرا پالیسی کے تحت آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ محکمہ خوراک مرحلہ وار گندم کا اجرا شروع کرے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ عوام کو براہ راست فائدہ پہنچایا جائے، ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں ہوگی، سندھ کابینہ نے اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کردی۔