سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانےعائد

Published On 03 October,2025 11:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانےعائد کر دیئے گئے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ اوورسپیڈنگ، سگنل توڑنے پر کارروائی کی جائے گی، اوورلوڈنگ سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اوورسپیڈنگ پر موٹرسائیکل کیلئے 5 ہزار، کار کو 15 ہزار جرمانہ کیا جائے گا، ہیوی ٹرانسپورٹ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ جرمانے کے ساتھ 8 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل ہوں گے، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا، 6 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی مقرر کیے گئے ہیں۔