بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

Published On 08 October,2025 09:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر ہفتے کو پی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔