ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ میں کمالیہ میں ماموں کانجن روڈ پر میاں بیوی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے۔
دریامل کے قریب موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی، موٹرسائیکل سوار محمد حنیف ولد اللہ رکھا موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی صغریٰ بی بی شدید زخمی ہوگئی، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمی خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ منتقل کر دیا، ضروری کارروائی کے بعد محمد حنیف کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔