بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی تلے کچلے جانے سے 10 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ نواحی علاقے چک بوٹیاں والا میں پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت علی حیدر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔