پنجگور میں بس اور گاڑی میں تصادم کے بعد آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

Published On 27 September,2025 12:06 pm

کوئٹہ: (عائشہ عمران) بلوچستان کے ضلعی صدر مقام پنجگور میں بس اور پک اپ گاڑی میں خوفناک تصادم سے آگ بھڑک اٹھی، 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پنجگور میں گومازین کے علاقے میں بس اور گاڑی میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔