ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹرسائیکل اور بیل گاڑی میں خوفناک تصادم ہوگیا۔
لنک روڈ 346 جی بی پر میاں بیوی موٹر سائیکل پر جارہے تھے، حادثے میں شوہر عدنان خالد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی شازیہ بی بی شدید زخمی ہوگئی،
حادثے کی اطلاع پر پولیس حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے عدنان اور زخمی شازیہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، بیل گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی، فرار ہونے والے بیل گاڑی کے ڈرائیور کی بھی تلاش شروع کردی۔