منچن آباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، شوہر اور 3 بچے شدید زخمی

Published On 22 September,2025 02:52 am

منچن آباد: (دنیا یوز) مین ہائی وے روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی۔

حادثے میں بیوی جاں بحق، شوہر اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق 38 سالہ خاتون کی شناخت خالدہ پروین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔