ایبٹ آباد: جیپ کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Published On 17 September,2025 06:51 am

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد میں جیپ کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ خیر اگلی کے قریب پیش آیا، مقامی افراد نے کھائی سے 4 زخمیوں کو نکال کر مری ہسپتال منتقل کیا، ہسپتال میں دو زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام کے مطابق جیب بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں گری۔