ننکانہ: تیز رفتار کار اور موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 2افراد جاں بحق

Published On 09 September,2025 07:15 pm

ننکانہ صاحب :(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے ننکانہ میں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکلوں میں تصادم سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مانگٹانوالہ روڈ پر کھیاڑے کلاں سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور دو موٹر سائیکلوں آپس میں ٹکرا نے سے دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں مرنے والے افراد اور زخمی 40 سالہ خاتون روبینہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو سپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔