لاہور: (دنیا نیوز) سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک روز میں مزید 12 افراد جان سے گئے۔
بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 922 ہوگئی، جاں بحق افراد میں 246 بچے اور 151 خواتین بھی شامل ہیں، خیبر پختونخوا میں 504، پنجاب میں 244 افراد چل بسے، سندھ میں 60، بلوچستان میں 26 اموات ہوئیں۔
گلگت بلتستان میں 41، آزاد کشمیر میں 38، اسلام آباد میں 9 افراد لقمہ اجل بنے۔