جلالپور پیروالہ میں دو بچوں سمیت 4 افراد سیلاب میں ڈوب گئے

Published On 08 September,2025 10:50 pm

جلالپور پیروالہ: (دنیا نیوز) بستی اوباڑہ خلیل آباد میں دو بچوں سمیت 4 افراد سیلاب میں ڈوب گئے۔

15 سال کی فاطمہ بی بی جاں بحق ہو گئی، ڈیڈ باڈی تلاش کر لی گئی، 30 سالہ قاری عبداللہ کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 15 سال کے محمد عبداللہ اور 25 سالہ لقمان کی تلاش جاری ہے۔

ورثا کا کہنا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے تھے، راستے میں پانی گہرا ہونے پر بچے اور نوجوان ڈوب گئے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والوں کی تلاش جاری ہے، متعدد بار ریسکیو اور انتظامیہ کو کال کرنے کے باوجود ابھی تک مدد نہیں پہنچی۔