لاہور: (دنیا نیوز) سعودی عرب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچ گئے۔
سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں امدادی سامان کے پانچ ٹرک پی ڈی ایم اے کے حوالے کئے، سامان میں 10ہزار شیلٹر کٹس، 10ہزار فوڈ پیکجز ،سولر پینلز، ایل ای ڈی، کچن سیٹ، کمبل اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
مریم نواز نے کہا سیلاب کے دوران سعودی عرب کی بروقت امداد حقیقی بھائی چارے کی علامت ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون بڑھ رہا ہے۔