کوہلو: بارشی پانی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

Published On 14 September,2025 06:03 pm

کوہلو: (دنیا نیوز) بارشی پانی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقع نواحی علاقے کلی فیض محمد چرمئی میں پیش آیا جہاں 4 کمسن بچے بارش کے جمع پانی میں نہاتے ہوئے گہرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بح ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں میں تین بہن بھائی بھی شامل ہیں، لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جہاں ضروری کارروائی کے بعد بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔