مریدکے: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک حادثہ جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں دس سالہ طیب انڈر پاس میں بارشی پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑک کراس کررہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرک نے بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، شہریوں نے انڈر پاسز کی عدم صفائی پر بلدیہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔