ایبٹ آباد:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں کار اور ڈمپر میں تصادم سے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ حویلیاں ہزارہ موٹروے پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر کار پر چڑھ گیا جس میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، جنہوں نے مرنے والے تمام افراد کی لاشیں حویلیاں ہسپتال منتقل کیں۔
دوسری جانب موٹر وے پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا اور ہولناک واقعہ کے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا ۔