دریائے سندھ میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، باپ جاں بحق، 2 بیٹوں کو بچا لیا گیا

Published On 05 September,2025 01:19 am

حیدرآباد: (دنیا نیوز) کوٹری بیراج میں دریائے سندھ میں مچھلیوں کے شکار کے لئے جانے والے ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیرڈوب گیا، دو کو بچا لیا گیا۔

رات کے وقت دریا میں ماہی گیر مچھلیوں کے شکار کے لئے گئے، پانی کے تیز بھاؤ کے سبب پل کے پلر سے کشتی ٹکرا کر الٹ گئی، کوٹری کی دریا بند کالونی کا رہائشی 50 سالہ ماہی گیر خدا بخش عرف خدان ملا کشتی الٹنے سے دریا میں ڈوب گیا۔

ڈوبنے والے ماہی گیر کے بیٹے نے بتایا کہ پل سے ٹکرانے کے بعد کشتی الٹی، میرے والد پانی میں ڈوب گئے، میں نے اور میرے بھائی نے کشتی پکڑ کر خود کو بچایا۔

اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ڈوبنے والی ماہی گیر کی لاش کی تلاش جاری ہے۔