دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح مزید بلند، درمیانے درجے کا سیلاب ڈکلیئر

Published On 04 September,2025 01:33 am

نواب شاہ: (دنیا نیوز) دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح مزید بلند ہونے پر درمیانے درجے کا سیلاب ڈکلیئر کر دیا گیا۔

گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 57 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، نواب شاہ میں سکرنڈ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، کچے کے 20 سے زائد دیہات پانی کی لپیٹ میں آگئے، اوباڑو میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

سکھر بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار رہی، پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 2 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔