کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اپ سٹریم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 57 ہزار 196 کیوسک جبکہ ڈاؤن سٹریم میں پانی کا اخراج 3 لاکھ 37 ہزار 746 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
سکھر بیراج پر اپ سٹریم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 02 ہزار 270 کیوسک جبکہ ڈاؤن سٹریم میں پانی کا اخراج 2 لاکھ 45 ہزار 220 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
کوٹری بیراج پر اپ سٹریم میں پانی کی آمد ابھی بھی 2 لاکھ 51 ہزار 558 کیوسک اور ڈاؤن سٹریم میں اخراج 2 لاکھ 22 ہزار 553 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تریموں میں پانی کے بہاؤ میں کمی کے بعد آمد و اخراج 2 لاکھ 75 ہزار 263 کیوسک ہے۔
پنجند اپر سٹریم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 59 ہزار 662 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 49 ہزار 862 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق سندھ میں سیلابی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے ہر ممکن اقدامات کے لیے تیار ہیں۔