تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی، سپل وے کھولنے کا فیصلہ

Published On 03 September,2025 11:04 pm

ہری پور:( دنیانیوز) تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی کی آمد سے سپل وے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور کے مطابق تربیلہ ڈیم کا سپل وے آج صبح کھولا جائے گا اور ڈیم سے ڈھائی لاکھ کیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈی سی کا ہدایت دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دریائے سندھ کے کنارے آبادی محتاط رہے کیوں کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کی سطح 1550 فٹ سے بلند  ہے۔