بپھرے دریاؤں کے پنجاب کی زراعت پر سنگین اثرات، 13 لاکھ 26 ہزار ایکڑ فصلیں تباہ

Published On 04 September,2025 07:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) بپھرے دریاؤں کے پنجاب کی زراعت پر سنگین اثرات پیدا ہوگئے۔

پنجاب میں سیلاب سے 13 لاکھ 26 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ ہوگئیں، دنیا نیوز اہم حقائق سامنے لے آیا، فیصل آباد ڈویژن سب سے زیادہ متاثر، 3 لاکھ 23 ہزار 215 ایکڑ پر فصلوں کو نقصان ہوا، گوجرانوالہ ڈویژن میں 2 لاکھ 62 ہزار اور گجرات ڈویژن میں 2 لاکھ 38 ہزار ایکڑ فصلیں برباد ہوئیں۔

بہاولپور ڈویژن میں 1 لاکھ 45 ہزار، ساہیوال ڈویژن میں 1 لاکھ 37 ہزار ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوئیں، لاہور ڈویژن میں 99 ہزار 421 ایکڑ پر فصلیں تباہی کا شکار ہوئیں۔