کراچی: تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

Published On 05 September,2025 07:03 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں تیزرفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

حادثہ شہر قائد کی مرکزی شارع فیصل پر واقع وائرلیس گیٹ کے قریب پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق لاش اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال میں طبی امدادی دی جارہی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

 حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پرپہنچ گئی، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔