کراچی: (دنیا نیوز) ڈرگ روڈ انڈر پاس میں بس کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، حادثے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد دو الگ الگ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے تعاقب کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، بس بھی تحویل میں لے لی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجہ بننے والے فرار افراد کی تلاش جاری ہے، واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔