کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں تیز رفتار گاڑیوں تلے کچلے جانے سے خاتون اور نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پہلا حادثہ بلدیہ ٹاؤن 2 نمبر حب ریور روڈ پر ہوا جہاں پر تیز رفتار کوچ نے خاتون کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو امدادی ٹیموں نے ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر اس کی شناخت 45 سالہ مسرت بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے کوچ کو اپنے قبضے میں لے لیا، پولیس کے مطابق متوفیہ بلدیہ ٹاؤن کی رہائشی تھی جس کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ حادثے کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ملیر مرغی خانہ پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 18 سالہ دانیال جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے دانیال کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔