وادی نیلم: (دنیا نیوز) وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بالائی وادی نیلم شنڈاس کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ کمسن بچی زخمی ہوئی ہے، حادثہ روڈ کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور سمیت 6 افراد سوار تھے، جاں بحق افراد کو اے ڈی ایس ہلمت منتقل کر دیا گیا۔