لاہور: (دنیا نیوز) مچھلی فارم میں نہاتے ہوئے تین کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ کاہنہ کے علاقے صوئے اصل میں پیش آیا جہاں گرمی شدت کو کم کرنے کیلئے تین کمسن بچے مچھلی فارم میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں ڈوب گئے۔
جاں بحق ہونیوالوں میں علی اور عثمان سگے بھائی تھے جبکہ تیسرے کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی، جاں بحق ہونیوالے بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔