لاہور میں 2 مختلف حادثات کے دوران معمر شخص سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 21 August,2025 01:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں 2 مختلف حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ، ایف سی کالج انڈر پاس میں کھڑے ٹرک سے موٹر سائیکل پیچھے سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ فخر عباس اور 30 سالہ علی شیر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق متوفین کی میتیں مردہ خانے منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی، مغلپورہ، دھرم پورہ ریلوے پھاٹک کے قریب راہگیر چلتی ریل گاڑی سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں 60 سالہ نامعلوم شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی، شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔