لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس نے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے 5 رکنی خواتین گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق یہ خواتین دوکانوں اور مارکیٹوں میں وارداتیں کرتی تھیں اور دوران واردات اسلحہ کا بھی استعمال کرتی تھیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کو واردات کرتے اور اس کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
خواتین ملزمان ایک ساتھ دوکان میں داخل ہوتی تھیں جہاں ایک ملزمہ دوکاندار کو خرید و فروخت میں الجھاتی جبکہ باقی ساتھی اشیاء چوری کرتی تھیں۔
پولیس نے بتایا کہ مناواں کے علاقے میں بھی ان خواتین نے دوکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر واردات کی، یہ خواتین خاص طور پر الیکٹرونکس اور ہارڈویئر کی دوکانوں کو نشانہ بناتی تھیں۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان خواتین کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔