عارفوالہ: (دنیا نیوز) عارف والا کے نواحی علاقے میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو مارے گئے۔
حکام کے مطابق سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ اڈا ترکھنی کے قریب ہوا، ایک پولیس اہلکار بھی مقابلے کے دوران زخمی ہوا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی سی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، مارے گئے ڈاکوؤں سے اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی، فرارہونے والے ڈاکوؤں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔