مظفرآباد: اوباشوں کے ڈر سےلڑکی کھائی میں گرکر جاں بحق،3ملزم گرفتار

Published On 09 August,2025 10:33 pm

مظفرآباد:(دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں نوجوان لڑکی بھاگتے ہوئے گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔

واقعہ پیرچناسی روڑ پر پیش آیا جہاں اوباش لڑکوں نے کھڑی گاڑی میں بیٹھے لڑکا اور لڑکی کو زدکوب کیا، جس پر لڑکی شدید خوف زدہ ہو کر کھائی میں گر گئی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی ڈر کی وجہ سے بھاگتے ہوئے کھائی میں گری یا اسے دھکا دے کر گرایا گیا، تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے لڑکی کے ساتھ موجود نوجوان اور مقامی لڑکے سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تحقیقات اور گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔