لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد،پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔
راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، میانوالی، ملتان میں بادل برسیں گے، پشاور، سوات، چترال، ہری پور، صوابی، کوہاٹ، لکی مروت میں بھی بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں تھرپارکر،عمر کوٹ اور ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کرک، ہنگو کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔